News & Updates

Take a break and read all about it

وزیر صحت عامہ و بہبود آبادی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے لیے وزیر اعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام کے تحت صحت کارڈ کی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر پونچھ سردار آفاق، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کوٹلی راجہ ظفر اللہ خان، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر میرپور خان ظفر، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر سدھنوتی اسد اقبال، چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر ضلع حویلی طارق میر اور چیئرمین ضلع جہلم ویلی حنیف خان نے جموں کشمیر ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت ایکشن لینے بارے اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ماہِ صیام کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور پرائس کنٹرول میکنزم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔