ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)عاطف الرحمان کی زیر صدارت آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2025-26ء کاتیسرا خصوصی اجلاس کشمیر پلان ہاؤس مظفرآباد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فورم کے ممبران کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹریز اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ برقیات کے زیر انتظام آزاد کشمیر میں بجلی کے نیٹ ورک میں بہتری کا منصوبہ لاگتی 9ارب 99کروڑ روپے اور محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے زیر انتظام دو منصوبہ جات جن میں آزاد کشمیر کے پانچ اضلاع (آٹھمقام، باغ، راولاکوٹ، میرپور اوربھمبر)کی واٹر سپلائی سکیموں کی فزیبلٹی سٹڈی و ڈیزائن کا منصوبہ لاگتی 8کروڑ 97لاکھ روپے اورکشمیر کالونی ڈڈیال ضلع میرپور کی واٹر سپلائی سکیم کا منصوبہ لاگتی 17کروڑ 40لاکھ روپے زیر غور لائے گئے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
