رمضان المبارک میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقین بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا کوہالہ انٹری پر ناکہ۔

رمضان المبارک میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقین بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کا کوہالہ انٹری پر ناکہ۔اندرون شہر ترسیل ہونے والی اشیائے خوردونوش کی پڑتال۔۔ رمضان المبارک کے دوران عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے کوہالہ انٹری پوائنٹ پر ناکہ قائم کرتےہوئےخصوصی چیکنگ عمل میں لائی ۔ شہر میں داخل ہونے والی تمام فوڈ ڈیلیوری گاڑیوں کی باقاعدہ اور تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ غیر معیاری یا ناقص اشیاء کی ترسیل کو روکا جا سکے۔دورانِ چیکنگ گاڑیوں میں موجود اشیائے خوردونوش کی مینوفیکچرنگ اور ایکسپائری ڈیٹس، لیبلنگ، درجہ حرارت (ٹیمپریچر کنٹرول)، اسٹوریج کنڈیشنز اور ترسیل کے دوران اختیار کیے گئے مکمل ایس او پیز کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے ساتھ متعلقہ کاروباری حضرات کی رجسٹریشن، فوڈ اتھارٹی سے جاری کردہ اجازت نامہ، کوالٹی اشورنس رپورٹس اور لیبارٹری ٹیسٹنگ سرٹیفکیٹس بھی چیک کیے گئے۔

حکام کے مطابق یہ خصوصی مانیٹرنگ رمضان المبارک میں فوڈ سیفٹی کے اصولوں اور معیار کے مطابق غذائی اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صحت بخش اور محفوظ خوراک میسر آ سکے۔فوڈ اتھارٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ کسی بھی غیر معیاری یا مشکوک خوراک کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1280 پر دیں، تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Share This Post

More To Explore