وزیر اطلاعات و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نئیر نے کھوئی رٹہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

وزیر اطلاعات و مذہبی امور چوہدری محمد رفیق نئیر نے کھوئی رٹہ میں کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے تعمیر کیے گئے جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں مقامی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد رفیق نئیر کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلاحی ادارے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صاف اور معیاری پینے کے پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس منصوبے کی تکمیل سے علاقہ مکینوں کو صحت بخش پانی میسر آئے گا جس سے نہ صرف بیماریوں میں کمی آئے گی بلکہ عوام کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری آئے گی۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ کھوئی رٹہ اور گردونواح کے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی جیسے شعبوں میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کھوئی رٹہ جامع مسجد خالد بن ولید محلہ شیخاں بنڈالی میں تعمیر کیا گیا ہے۔عوام نے اس اہم منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے علاقے کے لیے ایک مثبت اور خوش آئند قدم قرار دیا۔

Share This Post

More To Explore