آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے ملاقات کی ۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ چوہدری یاسر سلطان نے ملاقات کی ۔ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال،آمدہ صدارتی الیکشن ، سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال بھی موجود تھے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریاست میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری ترقی، بہتر رہائشی سہولیات اور جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی ہماری حکومت کی بنیادی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ عوام کو سہولتیں ان کی دہلیز پر میسر آسکیں۔انہوں نے وزیر فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا کر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔چوہدری یاسر سلطان نے وزیراعظم کو محکمہ فزیکل پلاننگ و ہاؤسنگ کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور یقین دہانی کرائی کہ تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔

Share This Post

More To Explore