آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امورمیاں عبدالوحیدکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج 26 جون 2024ء انٹرنیشنل ویکٹم ڈے (Victim) کے موقع پر آل پارٹیز حریت کا نفرنس کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کے جبر اور جبری گرفتاریوں کے خلاف اسیران حریت کی رہائی کے لئے کئے گئے

آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے دوران وزیر قانون و پارلیمانی امورمیاں عبدالوحیدکی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ آج 26 جون 2024ء انٹرنیشنل ویکٹم ڈے (Victim) کے موقع پر آل پارٹیز حریت کا نفرنس کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کے جبر اور جبری گرفتاریوں کے خلاف اسیران حریت کی رہائی کے لئے کئے گئے اقدامات کی آزاد کشمیر اسمبلی اور حکومت بھر پور تائید کرتے ہوئے مطالبہ کرتے ہیں کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں گرفتار ہزاروں حریت پسندوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر عملاً اس وقت ایک جیل خانہ بن چکا ہے، جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیری حریت لیڈ ر یاسین ملک، مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، نعیم خان، آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین سمیت دیگر تمام رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔ یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ افضل گورو، مقبول بٹ، برہان وانی، عبدالغنی بھٹ، میر واعظ مولوی محمد فاروق، سید علی گیلانی، شجاعت بخاری کی جانی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی جبر سے آزادی ملے گی۔ یہ ایوان آل پارٹیز حریت کانفرنس کی کال پر پورے آزاد کشمیر اور بالخصوص مظفر آباد میں اجتماع اور ریلیوں کی بھر پورحمایت کرتا ہے

Share This Post

More To Explore