صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ممتاز کشمیری رہنماء و سابق ممبرمقبوضہ جموں وکشمیرا سمبلی مولانا غلام نبی نوشہری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مولانا غلام نبی نوشہری کی تحریک آزادی کشمیر کے لئے کی جانے والی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ اُن کی کشمیری قوم کے لئے کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔۔صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ پاک مولانا غلام نبی نوشہری (مرحوم) کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
