صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جلد ہی برسلز میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ جلد ہی برسلز میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روزصدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ایک اجلاس میں اوورسیز کشمیریوں کے مشورے سے طے کیا تھا کہ دنیا بھر میں مقیم کشمیری کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے زیر اہتمام مسئلہ کشمیر کے حل اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم بند کرانے کے لئے لندن، پیرس یا برسلزمیں ایک کانفرنس کا انعقاد کریں گے جس میں بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں اُٹھایا جائے گا۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر میں مقیم کشمیری شریک ہوں گے۔کیونکہ مودی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مظلوم کشمیریوں پر ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔اس فیصلے کی روشنی میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے کنونیئر چوہدری ماجد اسماعیل سے مشورے کے بعد اور اپنے مشیر برائے یورپی یونین چوہدری نصیر احمد سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ یہ کانفرنس یورپی یونین کے دارالحکومت برسلز(بیلجیئم) میں منعقد کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کو انٹرنیشنل کمیونٹی کے سامنے اُٹھانے کے لئے اہم فیصلے کیے جائیں گے، اس سلسلے میں صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دنیا بھر میں مقیم اوورسیز کشمیریوں سے رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں آزادکشمیر کے عوام اور سیاسی قیادت سے بھی کہا ہے کہ وہ اس کانفرنس میں بھرپور انداز میں شرکت کریں تاکہ مسئلہ کشمیر کو عالمی ایوانوں میں پہنچا کر بین الاقوامی ضمیر کو جھنجوڑا جا سکے اورمقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ریاستی دہشت گردی اور مودی کی ریشہ دوانیوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ یا درہے کہ گزشتہ روز صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اوورسیز کشمیریوں کے ایک نمائندہ اجلاس سے بھی خطاب کیا تھا اس اجلاس میں فرانس سے زاہداقبال ہاشمی،آئرلینڈ سے پیر شیرازحسین،امریکہ سے انجم چوہان، سویڈن سے سردار مشتاق خان، راجہ طاہر(آئرلینڈ)، نثار اسلم(آئرلینڈ)، میاں وقاص(آئرلینڈ)، کاشف لطیف(بیلجیئم)، شیخ مقصود(برطانیہ)، راجہ زیب خان (ہالینڈ)، ڈاکٹر امتیاز (اٹلی)، چوہدری اللہ دتہ(ہانگ کانگ، چین)، چوہدری شیراز (ہانگ کانگ)،چوہدری بلال (ہانگ کانگ)میاں عبدالجبار(ہیلی فیکس)،چوہدری امجد بٹ (مانچسٹر)، چوہدری صغیر(برطانیہ) چوہدری جاوید(سماہنی، مانچسٹر)، چوہدری سردار(سماہنی، اولڈ ھم)سمیت دنیا بھر سے اوورسیزکشمیریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی

Share This Post

More To Explore