وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے حلقہ بھر سے آئے ہوئے

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے حلقہ بھر سے آئے ہوئے مختلف عوامی وفود, بلدیاتی نمائندگان، زعما، عمائدین و حلقہ بھر سے آئےمختلف معززین نے ملاقاتیں کی اور اپنے مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے فوری طور پر احکامات دئیے ۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کو مختلف عوامی وفود نے بجلی کے وولٹیج ،مختلف محکمہ جات سے متعلق گذارشات پیش کیں،عوامی وفود نے حلقہ انتخاب میں دیگر مسائل بھی بتائے۔وزیراعظم نے وفود سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ میرٹ پر عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھا جائے گاوہ عوامی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ریاست بھر کی ترقی و خوشحالی و اجتماعی نوعیت کے کاموں میں وہ ایسی حکمت عملی سے کام کررہےہیں کہ عوام کو یکساں مواقع میسر آئیں جس سے ریاست ترقی کرے،بنیادی مسائل کے حل ،تعلیم صحت اداروں میں شفافیت ،فوڈ،آٹا ٹمبر مافیاز کے خلاف کاروائی کی گئی،ریاست بھر ایسے اقدامات کیے گیے جن سے مجموعی طورپر عوام مستفیدہوگی،انڈومنٹ فنڈمتعارف کروایا جس سے غرباء مساکین،بیواوں،معذوروں کی خدمت جاری رہے گی۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام کے لیےدروازے کھلےہیں۔عوامی حلقوں نے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔علاوہ ازیں کشمیر پریس کلب کے صدر چوہدری جمیل شفیع کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی اور مختلف مسائل سے اگاہ کیا جس پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ صحافیوں کے جملہ مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore