زیراعظم چوہدری انوار الحق کی ڈسٹرکٹ بار آمد پر شاندار استقبال ،پھولوں کی پتیاں نچھارو کی گئیں ،وکلا کی بڑی تعداد نے وزیراعظم کو گیٹ پر خوش آمدید کہا اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالے استقبال کے موقع پر گھوڑوں کا رقص بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر موسٹ سنیر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور ،جاوید اقبال بڈھانوی وزیر بحالیات ،وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک،وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نثار انصر ابدالی ،صدارتی مشیر چوہدری محمد محبوب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
