News & Updates

Take a break and read all about it

وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے امت مسلمہ کو عید الا الضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو رضائے الہٰی کیلئے قربان کر دینے کا جو عملی نمونہ پیش کیا اس کی نظیر دنیا کی کسی تہذیب یا تاریخ میں نہیں ملتی۔