News & Updates

Take a break and read all about it

آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے معزز عدالت العالیہ کے فیصلہ بعنوانی ” وحید اشرف بنام الیکشن کمیشن وغیره ” مصدره 05.10.2023 اور آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ ورولز 2020کے متعلقہ قوانین کی روشنی میں قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر، پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو) آزاد جموں وکشمیر اور جموں و کشمیر عوامی دست و بازو کی جانب سے رجسٹریشن کے لیے پیش کردہ دستاویزات کا مکمل جائزہ لینے کے بعد مورخہ 21.05.2026 کو بطور سیاسی جماعت رجسٹرڈ کر لیا ہے۔