وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور سے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز آزاد کشمیر بھر سے آئے عوامی وفود نے ملاقاتیں کیں۔عوامی وفود نے وزیراعظم آزادکشمیر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا۔وزیراعظم سے معاون خصوصی مبشر منیر اعوان اور مختار عباسی کی سربراہی میں عوامی وفود نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی اور انہیں عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عام آدمی کی فلاح و بہبود، عوامی مسائل کے حل اور ریاست بھر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔ مختصر عرصہ کی ذمہ داری لینے کا اولین مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا، بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا اور پسماندہ علاقوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دینا ہے تاکہ ہر شہری حکومتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہو سکے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ ہمیں ایثار، قربانی، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے اور اس موقع پر معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو یاد رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے دن رات کوشاں ہے اور ریاست میں میرٹ، شفافیت اور عوامی خدمت کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود عوامی فلاح کے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں جبکہ صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر معاونِ خصوصی مبشر منیر اعوان اور مختار عباسی اور دیگر عوامی وفود نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوامی توقعات کے مطابق مثبت اقدامات کر رہی ہے اور ریاست کی ترقی و خوشحالی کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
