وزیر اطلاعات و مذہبی امور آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری محمد رفیق نیئر نے امت مسلمہ کو عید الا الضحی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تبارک تعالیٰ کے جلیل القدر پیغمبر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل علیہ السلام کو رضائے الہٰی کیلئے قربان کر دینے کا جو عملی نمونہ پیش کیا اس کی نظیر دنیا کی کسی تہذیب یا تاریخ میں نہیں ملتی۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی حیات مبارک اور بیٹے کی بے مثال قربانی سے ہمیں قابل تقلید دو درس ملتے ہیں اول یہ کہ انسان اللہ تعالیٰ پر پختہ ایمان لے آتا ہے تو وہ آتش نمرود میں بھی بے خطر کود پڑتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس کی رضا کیلئے اپنی متاع عزیز کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتا۔یہی وجہ ہے کہ قربانی کا بے مثال واقعہ اسلام کے فلسفہ میں ایک ایسی روح پھونک گیا ہے کہ آگے چل کر دین اسلام کی بنیاد بن گیا۔انہوں نے کہا کہ آج ہم مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے بھائیوں، بہنوں، ماؤں، بیٹیوں، بچوں کی قربانیوں کو نہیں بھولے۔ انسانی تاریخ کے بدترین مظالم کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کا جذبہ ایمانی اور قربانیوں کا عمل تاریخِ اسلام کے اس عظیم درس کی عملی تصویر پیش کرتا ہے جو حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام نے پیش کیا تھا۔ تحریک آزادی کشمیر کے شہداء کامقدس لہو ضرور رنگ لائے گا، ہماری حقیقی عید اس دن ہوگی جب مقبوضہ جموں وکشمیر بھارت کے قبضہ سے آزاد ہوگا اور پاکستان کی تکمیل ہوگی۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر نے کہا کہ لاکھوں مسلمانوں نے اس سال بھی بیت اللہ شریف میں فریضہ حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی، مجھے بھی اللہ رب العزت نے فریضہ حج کی سعادت نصیب فرمائی۔ اس فریضے کی ادائیگی کیلئے دنیا کے گوشے گوشے سے خدا کے گھر میں جمع ہو کر اسلامی، اتحاد، اخووت اور یگانگت کا جو مظاہر ہ کرتی ہے یہی در اصل اسلام کی اصل خوبصورتی ہے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
