News & Updates

Take a break and read all about it

 صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ آسٹریلیا کا انسانی حقوق پر ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور آسٹریلیا پاکستان کی طرح دولت مشترکہ کا بھی ممبر ہے اور اسی طرح آسٹریلیا کے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ یکساں اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لئے آسٹریلیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر رول ادا کر سکتا ہے

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ سانحہ یونان کے کشتی ڈوبنے کے واقعہ اور بالخصوص وادی بنا ہ بنڈلی کھوئیرٹہ سے تعلق رکھنے والے والدین کے پیاروں کے بچھڑ جانے پر پوری قوم کو دکھی ہے اس افسوسناک سانحہ میں وفات پانے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔

ڈائریکٹرجنرل(ر)اطلاعات/سابق سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ اظہراقبال خان کے اعزاز میں پی ڈبلیوڈی ہاوس بھمبر میں شاندار،پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا،مہمان خصوصی راجہ اظہراقبال کی آمد پر ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال،ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمدشفیق اصغر،ڈی ایس پی محمدنصیر،چئیرمین بلدیہ الطاف ابراہیم ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار اورسینیرصحافی جمیل شفیع،ممبر بورڈ آف گورنرپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ کی قیادت میں تینوں تحصیلوں سے آئے میڈیانمائندگان نے بھرپور استقبال کیا،

 صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیری عوام کو اُن کا حق خودارادیت دلوانے کے لئے اقوام عالم اپنا کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں میں مضمر ہے۔اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادیں اب بھی موثر ہیں اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہیں۔ 

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے میں ہونے والے جانی نقصان جن میں زیادہ تر پاکستانی اور کشمیری تھے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا 

کمشنر چوہدری شوکت علی نے کہاہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور متوقع مون سون بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑکات کی بندش،خوراک کی قلت،بجلی کی عدم فراہمی سمیت دیگر ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے ڈویژن کے تینوں اضلاع میرپور،کوٹلی اور بھمبر میں پیشگی حکمت عملی تیار کی