آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ نیلم بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، حکومت نیلم کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لاکر مقامی افراد کو ترجیحی بنیاد پر روزگار کے مواقع فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیلم کے جنگلات ریاست کا قیمتی اثاثہ ہیں حکومت جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی۔نیلم کے قدرتی حسن اور ماحول کو بچانے کے لیے محکمہ ماحولیات کو پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاحت کی ترقی کے لیے جملہ ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔ مقامی سطح پر پیداوار کو بڑھانے اور فارمنگ کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ مقامی افراد کو روزگار فراہم کیا جا سکے اور بہتر معاشی اہداف حاصل کئے جائیں۔ سیاحت کے مستقل فروغ کے لیے مقامی پیداوار کوبڑھانے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کریں گے۔ آزاد کشمیر بالخصوص نیلم میں بے روزگاری کے خاتمہ میں سیاحت کا کردار ہے۔ نیلم کے وسائل کو بچانے اور تحفظ کی فراہمی کے لیے حکومتی سطح پر عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے ممبر اسمبلی وسابق وزیر تعلیم میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ نیلم کے وسائل اور ماحولیات کو بچانے کے لیے محکمہ ماحولیات کو پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے پہلے آزاد جموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کے سپیکر چوہدری لطیف اکبر،ممبر اسمبلی و سابق وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ کا نیلم پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ مالے ڈالے گئے، ڈھول کی تھاپ،پارٹی ترانوں اور نعروں سے نیلم کی فضاء گونج اٹھی۔ باب نیلم، چلہانہ، جورا، کنڈلشاہی، کیاں شریف، آٹھ مقام، کیرن اور نیلم گاؤں، دنجر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ سپیکر اسمبلی نے ممبر اسمبلی کے ہمراہ کیاں شریف بابا نظام الدین اولیا کے دربار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعامانگی گئی۔ کنڈلشاہی میں سیف اللہ قریشی، نائب تحصیلدار مظفرآباد راجہ فرمان علی کی اہلیہ کے ایصال ثواب کیلئے وفات فاتحہ خوانی کی۔ پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔ دورے کے موقع پرایس پی نیلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت ملک غلام مرتضی، ڈسٹرکٹ کونسلر امتیاز قریشی، نمبرادر لیاقت،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر میر نذیر دانش ایڈووکیٹ، ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر بلدیہ آٹھ مقام صدیق بیگ، کونسلر حافظ نصیر الدین مغل سمیت سینکڑوں کارکنان ہمراہ رہے۔سپیکرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں،راہنماؤں کے جواں عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔مختصر ترین وقت میں کارکنوں نے جو عزت افزائی کی وہ یادگار رہے گی۔ میاں غلام رسول مرحوم کے تربیت یافتہ پارٹی کارکن اپنی تیسری اور چوتھی نسل سے پارٹی سے وفا نبھا رہے ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
