ڈائریکٹرجنرل(ر)اطلاعات/سابق سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ اظہراقبال خان کے اعزاز میں پی ڈبلیوڈی ہاوس بھمبر میں شاندار،پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا،مہمان خصوصی راجہ اظہراقبال کی آمد پر ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال،ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمدشفیق اصغر،ڈی ایس پی محمدنصیر،چئیرمین بلدیہ الطاف ابراہیم ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار اورسینیرصحافی جمیل شفیع،ممبر بورڈ آف گورنرپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ کی قیادت میں تینوں تحصیلوں سے آئے میڈیانمائندگان نے بھرپور استقبال کیا،


ڈائریکٹرجنرل(ر)اطلاعات/سابق سیکرٹری پریس فاونڈیشن راجہ اظہراقبال خان کے اعزاز میں پی ڈبلیوڈی ہاوس بھمبر میں شاندار،پروقار الوداعی تقریب کا اہتمام کیاگیا،مہمان خصوصی راجہ اظہراقبال کی آمد پر ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال،ایس ایس پی راجہ محمداکمل خان،ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمدشفیق اصغر،ڈی ایس پی محمدنصیر،چئیرمین بلدیہ الطاف ابراہیم ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسرعدنان مختار اورسینیرصحافی جمیل شفیع،ممبر بورڈ آف گورنرپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ کی قیادت میں تینوں تحصیلوں سے آئے میڈیانمائندگان نے بھرپور استقبال کیا،محکمانہ سروس میں بہترین خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،الوداعی تحائف دیئے،سکبدوش ہونے والے ڈی جی اطلاعات کی صحافیوں کی فلاح و بہبود ،رفاہی کاموں ودیگر دیگرکاوشوں کو سلام پیش کیاگیا۔تقریب کاباقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسکی سعادت بیوروچیف آج نیوز خرم افضال پاشا نے حاصل کی،ہادی الحسن نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کی،ڈی آئی او عدنان مختارنے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئےاور اختتامی دعا کرائی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ شام پی ڈبلیو ڈی ہاوس میں ہونے والے الوداعی تقریب بسلسلہ ریٹائرمنٹ راجہ اظہراقبال ڈی جی اطلاعات کے حوالے سے انکی کامیاب سروس مکمل ہونے پر مبارکباد دی گئی۔،پروقاراورسادہ تقریب میں مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہراقبال نے کہاکہ تمام شرکاء اور میزبان تقریب کا شکرگذار ہوں،آج سروس مکمل ہونے پرمطمئن ہوں،ریٹائرمنٹ پر جو پذیرائی ملی وہ میرا سرمایہ حیات ہے۔نیشنل پریس کلب،آزادکشمیرکے 10 اضلاع کے پریس کلبز،جملہ صحافیوں کا شکریہ اداکرتاہوں،آبائی ضلع میں شانداراستقبال پر شرکاء کے خلوص پر شکریہ ،نیشنل پریس کلب اسلام آباد،دنیا میڈیا گروپ میں پذیرائی پر انکا شکریہ ، اپنے خطاب میں کہاکہ تمام  حکومتوں کے ادوارمیں بطورملازم دیانت داری سے تفویض کردہ فرائض کو سرانجام دیا،حکومتی کارکردگی کو نمایاں کیا،آج مدت ملازمت ہونے پروہ مطمئن ہیں،دوران سروس دیانت داری سے فرائض سرانجام دیئے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ڈی جی اطلاعات کی خدمات کو سراہا۔ڈپٹی کمشنرمرزاارشدمحمودجرال نے ڈی جی راجہ اظہراقبال کو بیوروکریسی کااثاثہ قراردیا ،جدیددور کے مطابق بہترخدمات صحافیوں کی فلاح و بہبود،جدید میڈیا کی بنیادپرراجہ اظہراقبال کو مبارک دی ایس ایس پی راجہ محمد اکمل خان،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرراجہ محمدشفیق اصغر چییرمین بلدیہ الطاف ابراہیم،سابق ایڈمنسٹریٹر غلام ربانی،سینئرصحافی جمیل شفیع ،ممبربورڈآف گورنرپریس فاونڈیشن ناصرشریف بٹ،سینیرصحافی افتخارعظیمی، صدر سٹیزن فورم تحصیلدارریٹائرڑ راجہ اقبال انقلابی،حاجی نعیم گل،،سید مظہرحسین جعفری،شاہدالرحمان،امجدغزن جرال،سلیمان جرال و دیگر نے خطاب میں کہاکہ ہم راجہ اظہراقبال کی خدمات کو تادیر یاد رکھیں گے،آپ ضلع بھمبر کا فخر ہیں،آپ نے آزادکشمیربھرمیں اپنے علاقے کا نام روشن کیا۔
39008 محکمہ اطلاعات بھمبر

Share This Post

More To Explore