سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ سانحہ یونان کے کشتی ڈوبنے کے واقعہ اور بالخصوص وادی بنا ہ بنڈلی کھوئیرٹہ سے تعلق رکھنے والے والدین کے پیاروں کے بچھڑ جانے پر پوری قوم کو دکھی ہے اس افسوسناک سانحہ میں وفات پانے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔


سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ سانحہ یونان کے کشتی ڈوبنے کے واقعہ اور بالخصوص وادی بنا ہ بنڈلی کھوئیرٹہ سے تعلق رکھنے والے والدین کے پیاروں کے بچھڑ جانے پر پوری قوم کو دکھی ہے اس افسوسناک سانحہ میں وفات پانے اور لاپتہ ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کا اعلان کررکھا ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی /وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی یونان اٹلی اور لیبیا کی حکومتوں سے رابطہ میں ہیں اور لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش اور ان کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔حکومت پاکستان انسانی سمگلنگ میں ملوث انسانیت کے دشمنوں کے خلاف جنگی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کرئے اور جملہ ملوث کرداروں کو نشان عبرت بنائے تاکہ آئندہ ایسا دل ہلا دینے والا کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔انھوں نے اس سانحہ کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے ممبران میں آزادکشمیر کے اعلیٰ پولیس آفیسر کو شامل کرنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے سمگلرکسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ان کو کیفر کردار تک پہنچا کر قرار واقعہ سزادی جائے۔سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے شہداء اور لاپتہ ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سانحہ میں پوری قوم رنجیدہ ہے۔دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم بھی سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جن والدین کے پیارے بچے ان سے بچھڑ گے ہیں انھیں اللہ تعالیٰ صبر جمیل عطا فرمائے۔

Share This Post

More To Explore