News & Updates

Take a break and read all about it

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی زیر صدارت ہم خیال گروپ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوا ۔اجلاس میں17 ارکان اسمبلی نے شرکت کی جبکہ 3 ارکان اسمبلی بذریعہ ٹیلی فون شریک ہوئے ۔ممبران اسمبلی نے آزادکشمیر کے  مالی معاملات حل کرنے  اور سیاسی معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور  وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا 

  میر پوریونیورسٹی میں مستحق اور ہونہار طلبا و طالبات کو وظائف کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کر تے ہووائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  بریگیڈئیر ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید نے کہا کہ حکومت پنجاب نے آزاد کشمیر کے طلبا کے لئے 750 ملین روپے کی رقم سے انڈومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جس کی بد ولت اب آزاد کشمیر کے ہونہار طلبہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم کے میدان میں پیچھے نہیں رہیں گے

وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا کی کاوشوں سے آزادکشمیر میں انٹر پرینیور شپ کی سہولت کے لیے آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں ”فروغ کاروبار سہولت سیل“ (Entrepreneurship Facilitation Cell)کا قیام عمل میں آگیا۔ فروغ کاروبار وسہولت سیل سمیڈا (SMEDA) کے تعاون /اشتراک سے ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کو فروغ کاروبار میں پیشہ وارانہ معاونت کرے گا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدلرشید سلہریا کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔اس موقع پرملاقات میں چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کے ہمراہ سینئر ممبر الیکشن کمیشن راجہ محمد فاروق نیاز، سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار غضنفر خان بھی موجود تھے۔ 

وزیراعظم  آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات پر”محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر آزاد کشمیر کے زیر انتظام یوتھ ٹیلنٹ پروگرام”کے تحت  تحصیل عباسپور میں ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا، ایک روزہ  ادبی و تخلیقی مقابلہ جات میں 60 طلبا و طالبات نے حصہ لیا،12 مختلف شعبہ جات میں مقابلے ہوئے