صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آسٹریلیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ آسٹریلیا کا انسانی حقوق پر ایک بہترین ٹریک ریکارڈ ہے اور آسٹریلیا پاکستان کی طرح دولت مشترکہ کا بھی ممبر ہے اور اسی طرح آسٹریلیا کے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کے ساتھ یکساں اور دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس لئے آسٹریلیا مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بہتر رول ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کے ہمراہ آسٹریلین ہائی کمیشن کے ایک وفد سے تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے اور وہاں پر بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی جاری ہے لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بالخصوص آسٹریلیا خطے میں قیام امن کے لئے مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپناکردارادا کرے۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر مسٹر نیل ہاکنز کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
