News & Updates

Take a break and read all about it

مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد مصطفیﷺ کے سلسلہ میں دارلحکومت میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔میلادریلی کی قیادت صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی،سالاراعلیٰ صاحبزادہ میاں عتیق جھاگوی،سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت کیپٹن عبدلمنان قریشی صاحبزادہ جاوید منان قریشی ودیگر علماء کرام نے کی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارلحق سے چیئرمین ضلع کونسل سردار جاوید شریف ایڈووکیٹ کی قیادت میں میئر میونسپل کارپوریشن اور کونسلرز پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. وفد نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو اپنے مسائل اور دیگر معاملات کے حوا لے سے آگاہ کیا. وزیراعظم آزاد کشمیر نے ان سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ سیاست ایک مسلسل عزم کا نام ہے.بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کریں گے تا کہ اس کا فائدہ عام آدمی تک پہنچے،

آزادکشمیر میں حالیہ احتجاج اور عوامی ایکشن کمیٹیوں کے مطالبات پر وزیر حکومت عبدالماجد خان اور ممبر قانون ساز اسمبلی پروفیسر محترمہ تقدیس گیلانی نے پی آئی ڈی ڈیجیٹل فورم پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے لوگوں کی مشکلا ت کا احساس کرتے ہوئے بجلی بلات میں اضافے کوختم کردیا، وزیراعظم نے انتہائی کم وقت میں بہت سے مسائل کو ایڈرس کیا ،مشکل مالی حالات میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا

آزادکشمیر کا دورہ کرنے والے برطانوی ممبران پارلیمنٹ کے وفد کو جموں و کشمیر لبریشن کمیشن کے پالیسی اینڈ رسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ سیکرٹری جموں و کشمیر لبریشن کمیشن، اطلاعات و جنگلات انصر یعقوب خان نے برطانوی وفد کو کشمیر کی تاریخ، مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہندوستان کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، 5 اگست 2019 کے بعد کی صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی۔