مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد مصطفیﷺ کے سلسلہ میں دارلحکومت میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔میلادریلی کی قیادت صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی،سالاراعلیٰ صاحبزادہ میاں عتیق جھاگوی،سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت کیپٹن عبدلمنان قریشی صاحبزادہ جاوید منان قریشی ودیگر علماء کرام نے کی

مرکزی سیرت کمیٹی کے زیر اہتمام جشن عید میلاد مصطفیﷺ کے سلسلہ میں دارلحکومت میں عظیم الشان میلاد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔میلادریلی کی قیادت صدر مرکزی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی،سالاراعلیٰ صاحبزادہ میاں عتیق جھاگوی،سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت کیپٹن عبدلمنان قریشی صاحبزادہ جاوید منان قریشی ودیگر علماء کرام نے کی۔ عاشقان رسولﷺ ریلی میں شرکت کیلئے عوام قافلوں کی شکل میں مرکزی عیدگاہ پہنچے،میلادریلی کا آغاز مرکزی عیدگاہ سے ہوا، جو سنٹرل پلیٹ قلعہ روڈ سے چہلہ اور سماں بانڈی سے ویسٹرن بائی پاس سے گزرتے ہوئے نلوچھی پل سے ہوتے ہوئے گھڑی پن چوک سے براستہ بینک روڈ،سی ایم ایچ روڈ اپراڈہ لال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا،سرکار ﷺ کی آمد مرحبا مرحبا کے فلگ شگاف نعرے لگاتی ہوئی مختلف علاقوں سے گزری، میلادریلی کا جگہ جگہ استقبال کیاگیا،پھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئی۔میلاد ریلی میں انتظامیہ، پولیس، محکمہ اطلاعات، میڈیا، ریسکیو، سول ڈیفنس، ایدھی اور مختلف سماجی تنظیموں کے رضاکار بھی شریک تھے۔ میلادریلی کے شرکاء سے خطاب میں صدر مرکز ی سیرت کمیٹی عتیق احمدکیانی، سیکرٹری جنرل خرم شہزاد اور علماء کرام نے کہاکہ جشن میلادالنبیﷺ منانے والے اپنے پیارے آقا کریمﷺ سے الفت و محبت اور وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔۔ انھوں نے کہا کہ ولادت نبی ﷺ کے موقع پر دنیابھرکے مسلمان اپنے گھروں،بازاروں،محلوں،تعلیمی اداروں،سڑکوں،چوک وچورا ہوں کو سجاتے ہیں اور آپ ﷺ کی ولادت کی خوشی میں اجتماعات کا انعقادکرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سیرت النبی ہو یامیلادالنبیﷺ مقصد اللہ کے حضور اظہارتشکر ہے

Share This Post

More To Explore