آزادجموں و کشمیر کے وزیرحکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ محترمہ کی نماز جنازہ چاندنی چوک میں ادا کردی گئی ۔ نماز جنازہ میں سابق وزراءاعظم سردار عتیق احمد خان ۔سردار تنویر الیاس خان ، وزیر حکومت احمد رضا قادری ایڈوکیٹ ،سابق صدر اے کے این ایس سردار زاہد تبسم
سابق صدر ہائی کورٹ بار سردار عبدالرازق خان ، سابق چیرمین پی ڈی اے ارشد خان نیازی، اصغر قریشی ،جمیت علماء اسلام آزاد کشمیر کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی حافظ عتیق الرحمان اعوان، سابق مشیر وزیراعظم سردار امتیاز شاہین پریس سیکرٹری وزیراعظم آزاد کشمیر خواجہ عمران الحق، ڈپٹی ڈائریکٹر لیبریشن سیل نجیب الغفور ، سیکرٹری اطلاعات کشمیر جرنلسٹس فورم محمد اقبال اعوان، خورشید میر ، مشتاق اعوان، چیرمین منظور اعوان، خلیق اعوان،راجہ یونس ، ارشد علوی راجہ ظہور نصیر اعوان۔بیوروکریسی کے اعلی آفیسران اور کشمیر کیمونٹی کی کثیرتعداد علماء کرام مشائخ عظام نے شرکت کی ۔شرکاء نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ محترمہ کے جسد خاکی کو آبائی علاقے جہلم ویلی گوہر آباد روانہ کر دیا گیا جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کر کے انہیں سپرد خاک کیا جائے گا

