News & Updates

Take a break and read all about it

سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادجموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر سے رئیر ایڈمرل جاوید اقبال(ہلال امتیاز ملٹری) کی قیادت میں 53ویں پاکستان نیوی وار کالج سٹاف کورس کے وفد نے ملاقات کی ۔سپیکر قانون ساز اسمبلی نے وفد سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ مسئلہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے

وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت رٹھوعہ ہریام پل کی تکمیل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی اور سیکرٹری ورکس محمد ظفر خان ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی

چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرجسٹس راجہ سعید اکرم خان,سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس خواجہ محمد نسیم،جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان،سابق چیف جسٹس آزاد کشمیر جسٹس خواجہ شہاد نے وزیر حکومت دیوان علی خان چغتائی کی والدہ کی وفات پروزیر حکومت سے اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

خیبر پختونخواہ پری سروس پلاننگ کورس کے 44رکنی وفد کا دورہ مظفرآباد۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی، سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن سردار ظفر محمود اور سیکرٹری مالیات عصمت اللہ شاہ کی بریفنگ۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل احسان خالد کیانی نے بتایا کہ آز ادکشمیر کی حکومت 24اکتوبر 1947کو قائم ہوئی۔ یہاں پارلیمانی نظام حکومت قائم ہے

وزیرا عظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوار الحق نے سوموار کے روز کارڈیک ہسپتال مظفرآباد کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر سینئر وزیرکرنل (ر) وقارا حمد نور،سابق صدر ووزیر اعظم سردار محمد یعقوب، وزراء حکومت سردار میر اکبر خان، عبدالماجدخان، اکمل سرگالہ،ظفر اقبال ملک، نثار انصر ابدالی،جاوید بڈھانوی