آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کے ریٹائرڈ سیکرٹری ظفر نبی بٹ اور ریٹائرڈ ایڈیشنل چوہدری عابد حسین کے اعزاز میں سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی جانب سے پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سابق سیکرٹری ظفر نبی بٹ تھے جبکہ سیکرٹری کھیل و ثقافت محترمہ مدحت شہزاد نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں سیکرٹریز حکومت خالد محمود مرزا،عامر محمود مرزا، جاوید الحسن جاوید،ریٹائرسیکرٹری حکومت خواجہ محمد احسن،سپیشل سیکرٹری صحت عامہ عبدالستار خان،ممبر عملدرآمد کمیشن ندیم قریشی،ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد کھوکھر،ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا، سپیشل سیکرٹری سروسز قاضی عنایت علی سمیت سیکرٹریٹ گروپ کے ڈپٹی سیکرٹریزودیگر آفیسران نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض ڈپٹی سیکرٹریز وقاض احمد ضیاء، رابعہ نقوی نے انجام دیے۔ شرکائے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹریز حکومت خالد محمود مرزا، عامر محمود مرزا، خواجہ محمد احسن، قاضی عنایت، عبدالستار خان،ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد کھوکھر اور ڈپٹی سیکرٹری شعیب یقین نے ظفر نبی بٹ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ظفر نبی بٹ نے محنت لگن،جانفشانی اور قانو ن قاعدے کے مطابق مختلف پوزیشنز اورمحکمہ جات میں اپنی خدمات سرانجام دیں۔ آپ کی خدمات سرکاری افسران کیلئے مشعل راہ ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری کھیل و ثقافت محترمہ مدحت شہزاد نے کہاکہ ریاست کے وسیع تر مفاد کیلئے اور ریاست کی تمام سروسز کیلئے ہمیں بہتر طور پر کام کرنے کی زیادہ ضرورت ہے۔ محترمہ مدحت شہزاد نے ظفرنبی بٹ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ انہوں نے قانون قاعدہ کی عمل داری، دیانت، صداقت اور نہایت لگن سے کام کیا۔ ظفر نبی بٹ اور میں نے سروس کا سفر اکھٹے شروع کیا، ہمیشہ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ہماری دعائیں ان کے ساتھ رہیں گی۔تقریب کے مہمان خصوصی ظفر نبی بٹ نے کہاکہ اللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں جس نے ریاست کی خدمت کا موقع دیا، دوران سروس آفیسران اور سٹاف کا بھرپور تعاون حاصل رہا، جس عزت افزائی سے رخصت کیا جارہا ہے وہ میرے لیے اعزاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کی پیداواری صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے پیش رو مقررین کے اچھے خیالات ہی میرے زندگی کا اثاثہ رہیں گے۔انہوں نے تقریب کے بہترین انتظامات کے ساتھ انعقاد پر اس کی انتظامی کمیٹی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری صحت عامہ چوہدری بشیر احمد اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمران سلیم اور دیگر ممبران کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹریٹ گروپ کے افسران کی جانب سے ظفر نبی کو تحائف بھی دیے گئے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
