مظفرآباد (پی آئی ڈی)10اکتوبر 2023
سیکرٹری / چیف آپریٹنگ آفیسرآزاد جموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی چوہدری محمد فریدکی زیر صدارت AJK-TEVTA کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ایڈمن/ فنانس راجہ محمد آفتاب،ڈائریکٹر اوپریشن / پراجیکٹس انعم آصف عباسی ، ڈپٹی ڈائریکٹر اکونٹس محمد شفیق خان ترین، ڈپٹی دائریکٹر اوپریشن عادل رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد سعید خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ ناصر اقبال، انچارج پلاننگ احسان دانش، اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتحانات بینش رحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پبلسٹی محمد اعجاز خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ ضیاء الرحمن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس مبشر علی نقوی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اوپریشن ساجد عباسی، ڈائریکٹر اکیڈمکس شفق عباسی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن محمد جمیل مغل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرٹیفکیشن عبدالمنان خان، پروگرامرفیصل مغل اور ذاتی معاون ہمراہ سیکرٹری / چیف آپریٹنگ آفیسرانجم عزیز قریشی نے شرکت کی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ سیکرٹری اتھارٹی نے مختلف سٹیک ہولڈرز جس میں OEC,JICA، فیڈرل منسٹری آف ہیومن ریسورسز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ، فیڈرل منسٹری آف ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ،NAVTTC,NUST کے ساتھ میٹنگ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ AJK-TEVTAکے زیر انتظام جاری ٹریننگ پروگرامز کے تحت سکل ورک فورس اندرون و بیرون ممالک مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق تیار کی جائے۔ سیکرٹری اتھارٹی نے ہدایات دیں کہ AJK-TEVTA کے پاس آؤٹ ٹرینیز کا ڈیٹا حاصل کرتے ہوئے ان کے روزگار کے حصول اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے تر غیب دی جائے۔ AJK-TEVTA کے Mandateکو سامنے رکھتے ہوئے پلاننگ کرنی ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر ہمارے پاس ایک Potential کی صورت میں موجود ہے اور پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ملکر ٹیوٹ سیکٹر سے متعلقہ MOU پر کام کریں گے۔ سیکرٹری اتھارٹی نے AJK-TEVTAکی سرگرمیوں کو پرنٹ،،الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام لناس نے فنی تعلیم کو اجاگر کرنے کی ہدایات دیں اور اتھارٹی کے زیر انتظام ماتحت ادارہ جات کی تیار شدہ مصنوعات کے سٹالز اور ڈسپلے کے حوالہ سے پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دیں

