News & Updates

Take a break and read all about it

بھارت کی جانب سے پہلگام کے خود ساختہ واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے سمیت یکطرفہ کارروائیوں کے خلاف اور قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے کی حمایت میں وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولاناپیر محمد مظہر سعید شاہ کی قیادت میں لائن آف کنٹرول کے علاقے دودھنیال میں ریلی نکالی گئی۔

وزیر اعظم آزا حکومت ریاست جموں و کشمیر چوھدری انوار الحق کی غربا پروری، زکوۃ منافع فنڈ سے بیرون آزاد کشمیر ( پاکستان میں علاج معالجہ )محکمہ زکوۃ و عشر نے 17 نہایت غریب ، نادار مریضان کو بیرون آزاد کشمیر پاکستان میں علاج معالجہ کے لیئے مجاز فورم کی منظوری کے بعد پاکستان کے مختلف سرکاری طبی ادارہ جات کو مبلغ 89 لاکھ 68 ہزار 2 صد 10 روپے کے کراس چیک جاری کر دیے۔

رجسٹرڈ،ملاوٹ سے پاک،معیاری اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ٹیم فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری، ٹیم فوڈ اتھارٹی مظفرآباد نے برارکوٹ انٹری پوائنٹ پر ناکہ لگاکرپانی،جوس،آئل،جوسز،کولڈ ڈرنکس کے سمپل حاصل کرتے ہوئے موبائل فوڈٹیسٹنگ لیب کے ذریعے موقع پر ٹیسٹنگ کی گئی۔

وزیرحکومت محترمہ امتیاز نسیم کی قیادت میں بھارت کی جانب سے خودساختہ پہلگام واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کے بعد یکطرفہ اقدامات کے خلاف اور پاک فوج کی حمایت کے اظہار کیلئے جموں وکشمیر لبریشن سیل کے زیر اہتمام حکومت آزاد کشمیر کے مختلف اداروں و محکموں ، کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تمام تنظیموں اور مکائب فکر کے تعاون سے جمعہ کے روز اولڈ سیکرٹریٹ مظفرآباد میں عظیم الشان عوامی ریلی نکالی گئی۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 50الف(6)کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 2024-25ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیش کی۔