وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت سہ ماہی ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا.

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت سہ ماہی ترقیاتی جائزہ اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد کا نور ، وزرائے حکومت میاں عبدالوحید, چوہدری اظہر صادق, چوہدری محمد رشید, نثار انصر ابدالی, چوہدری اکبر ابراہیم, محمد اکمل سرگالہ, پرنسپل سیکرٹری, ایس ایم بی آر اور سیکرٹری صاحبان حکومت نے شرکت کی.اجلاس میں متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان نے اپنے اپنے محکمہ جات بارے سیکٹر وائز بریفنگ دی ، جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی ، ورکس ، پاور ، صحت عامہ ، تعلیم ، فیزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ سمیت تمام دیگر محکموں کے جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے وزرائے حکومت اور سیکرٹری صاحبان منصوباجات مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں ، ترقیاتی فنڈز کے بروقت اور درست استعمال کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ، وزیراعظم نے کہا کہ حکومت عوامی مفاد کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، آزاد کشمیر میں روڈ انفراسٹرکچر کی بہتری سے جہاں عوام کو سفری سہولیات میں آسانی میسر آئے گی وہیں ٹورازم کو فروغ ملے گا، میچور لائبیلیٹیز کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی ، واجبات کی ادائیگی کا عمل بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے ، صحت کا نظام مؤثر بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں ، گڈ گورننس کے لیے اقدمات اٹھاتے رہیں گے ، بچت ترجیح ہے ، وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے موجودہ حکومت کے اقدمات کی ماضی میں نظیر نہیں ملتی ، منصوبوں کی تکمیل میں غفلت اور لاپرواہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore