صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 50الف(6)کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 2024-25ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیش کی۔

صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے آزاد جموں وکشمیر عبوری آئین 1974کے آرٹیکل 50الف(6)کے تحت سالانہ آڈٹ رپورٹ برائے حسابات آزادجموں وکشمیر مالی سال 2024-25ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پیش کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو شعبہ آڈٹ آزادجموں وکشمیر کی سالانہ کارکردگی مالی سال2024-25 کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزاد جموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی کو ہدایت کی کہ آزادکشمیر میں آڈٹ کے نظام کو صاف اور شفاف بنایا جائے اور اس میں مزید بہتری لانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں اور اس سلسلے میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور ڈائریکٹر جنرل آڈٹ آزادجموں وکشمیر محمد سعید اللہ خان نیازی کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Share This Post

More To Explore