News & Updates

Take a break and read all about it


 صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالی کر رہا ہے اور 5اگست2019کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کر دیں ہیں جس کے خلاف ہم سب کو مل کر موثر انداز میں جواب دینا ہو گا۔


وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے وزیر صحت عامہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نثار انصر ابدالی کی موجودگی میں کوٹلی شہر میں حکومت آزاد کشمیر اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے اشتراک سے آزاد کشمیر کے پہلے برن کئیر سنٹر منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا اور منصوبہ کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔


آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر  عوام کی مشکلات کے سدباب کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موسمیاتی  صورتحال ،سڑکات کی بندش ،برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والے راستوں کی بندش اور نقصانات   سے باخبر رہنے اور سڑکات کی فوری بحالی کے لیے ویجیلینس سیل میں کنٹرول روم  قائم کر دیا گیا ہے