وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے گزشتہ روز میرپور میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کی ہدایات دی گئی تھی


وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی طرف سے گزشتہ روز میرپور میں منعقدہ جائزہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے تمام شہروں میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کی ہدایات دی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے فوری عملدرآمد کرنے کے لئے میرپور شہر میں مختلف بازاروں میں انتظامیہ،بلدیہ اور کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام مختلف جگہوں پر خواتین،مردوں اور معذ ور افراد کے لئے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ جس کے لیے اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے جس میں کورٹ،بلدیہ اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے آفیسران ہوں گے۔ میرپور شہر میں رمضان المبارک سے قبل پبلک ٹوائلٹس فنکشنل ہوجائیں گے۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر چوہدری امجدا قبال کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ایس ایس پی راجہ عرفان سلیم،کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر،ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب،چیف آفیسر بلدیہ مغیث ریاض،ایکسین بلدیہ  اور انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چوہدری امجد اقبال نے کہاکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے احکامات پر فوری طور پر عملدرآمد کرنے کے لئے میرپور شہر میں پبلک ٹوائلٹس تعمیر کروانے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت شہر کے مصروف مقامات پر مرد و خواتین اور معذور افراد کے لیے پبلک ٹوائلٹس تعمیر کیے جارہے ہیں اس سلسلہ میں انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن اور کورٹ کے درمیان باقاعدہ ایم او یو بھی سائن ہوگا۔ آئندہ شہر میں بننے والے پلازوں کے لئے جہاں پارکنگ کی جگہ رکھنا لازمی ہے وہاں اب نقشہ پاس کرتے ہوئے بلڈنگ میں پبلک ٹوائلٹس کو بھی لازمی حصہ بنایا جائے گا۔اس طرح وزیراعظم کے ویژن کے مطابق دیگر احکامات پر بھی من و عن عمل کیا جائیگا اوراس حوالے سے انتظامیہ اپنا بھرپور رول ادا کرئے گی

Share This Post

More To Explore