آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی خصوصی ہدایت پر عوام کی مشکلات کے سدباب کیلئے وزیراعظم سیکرٹریٹ میں موسمیاتی صورتحال ،سڑکات کی بندش ،برفباری اور بارشوں کی وجہ سے ہونے والے راستوں کی بندش اور نقصانات سے باخبر رہنے اور سڑکات کی فوری بحالی کے لیے ویجیلینس سیل میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے تمام ڈویژنل کمشنرز ،محکمہ مواصلات اور سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اعلی حکام کو ویجیلینس سیل کے کنٹرول روم سے منسلک کرتے ہوے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں جو عوام کی مشکلات دور کرنے کیلیے برفباری اور بارشوں کے باعث سڑکات کی بحالی پر نظر رکھنے کے لیے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو ہر تین گھنٹے بعد موسمیاتی صورتحال سے آگاہ رکھیں گے ۔آفیسران اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہینگے اور ویجیلینس سیل کے کنٹرول روم کو ہر تین گھنٹے بعد رپورٹ پیش کرتے رہیں گے.ویجیلنس سیل کے کنٹرول روم کیلیے ندیم احمد جنجوعہ ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم سیکرٹریٹ ،سردار عابد حسین خان ڈپٹی ڈائریکٹر ،ثاقب علی ریسرچ آفیسر ،عبدالمجید صدیقی پروٹوکول آفیسر اور صفدر حیات ٹیکنیکل سپورٹ انجینئر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔وزیراعظم سیکرٹریٹ سے اسکا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
