کمشنرمظفرآباد ڈویژن مسعودالرحمان نے ہمراہ سپرٹنڈنٹ جیل فضل عباسی،عمرطارق اسسٹنٹ کمشنرمظفرآباد،ایس ایچ او تھانہ پولیس سیکرٹریٹ راشدحبیب، ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے سی او عاطف حسین اور ثمر عباس نے سنٹرل جیل مظفرآباد کا دورہ کیا۔ دوران دورہ ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے سی او نے قیدیوں کے لئے 200 کمبل اور ثمر عباس کیجانب سے جیل ڈسپنسری کے لئے ادویات جیل انتظامیہ کے حوالے کیں۔ کمشنر مظفرآباد نے اپنی طرف سے قیدیوں کے لیے ایک ٹائم کا کھانا کا اعلان کیا اور ایک قیدی جس کو 10000 ہزار جرمانے کی سزا ہوئی تھی قیدی کے پاس پیسے نہ ہونے کی وجہ سے قید میں بند تھا کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے اپنی جیب سے 10000 ہزار روپے جرمانہ ادا کرتے ہوئے قیدی کو رہاکروا دیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
