News & Updates

Take a break and read all about it

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد جموں وکشمیر جاب فیسٹیول میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ مختلف محکمہ جات اور پرائیویٹ اداروں کی جانب سے لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خزانہ و ان لینڈ ریونیو چوہدری قاسم مجید، مشیر برائے کھیل و امور نوجواناں احمد صغیر، سیکرٹری سپورٹس انصر یعقوب۔ اور ترجمان وزیراعظم آزادکشمیر شوکت جاوید میر بھی موجود تھے۔

صدر شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شاہین کوثر ڈار کے زیرِ اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں مرکزی رہنما فریال تالپور کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری اور رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔

آزاد کشمیر حکومت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے حوالے سے خطاب میں دیے گئے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز بیان، خصوصاً“ان کا راستہ روکنے”،”مسلط وزیراعظم“جیسے غیر ذمہ دارانہ ریمارکس کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے