صدر شعبہ خواتین پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر شاہین کوثر ڈار کے زیرِ اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں مرکزی رہنما فریال تالپور کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سید سبط الحیدر بخاری اور رکن پنجاب اسمبلی نرگس فیض ملک نے بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں خواتین کارکنان اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی جن میں کوثر الطاف، عذرا یونس، مسرت گجر، فہمیدہ بٹ، فاطمہ انور، مہوش چغتائی، فائزہ گلفراز، کوثر سہیل اور افشاں کیانی سمیت دیگر نمایاں شخصیات شامل تھیں۔ شرکاء نے اپنی قیادت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور پارٹی کے نظریے اور مشن سے وابستگی کا اعادہ کیا۔تقریب کے دوران فریال تالپور کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت، کامیابی اور درازیٔ عمر کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی حقوق اور پارٹی کے استحکام کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے مشکل سیاسی حالات میں بھی پارٹی کارکنوں کی رہنمائی کی اور تنظیم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔مقررین نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک عوامی جماعت ہے جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریات کی روشنی میں عوامی خدمت، جمہوری اقدار کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں کارکنان عوامی مسائل کے حل اور جمہوری عمل کے استحکام کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے فریال تالپور کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی پارٹی اور ملک کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔ شرکاء نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پارٹی کی قیادت کے ساتھ مل کر عوامی خدمت اور جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
