News & Updates

Take a break and read all about it


صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ میں داخل ہو چکا ہے لہذا بیرون ملک بالخصوص برطانیہ میں آباد کشمیری مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے کے لئے کشمیر پیس فورم انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو جائیں 


وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں کشمیر اور صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو عوام نے بھاری مینڈیٹ دیکر حکومت میں لایا۔ خواتین کو باآختیار بنانے کیلیے حکومت نے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں بلاسود قرضوں کے پروگرام میں بھی خواتین کو خصوصی ترجیح دے رہے ہیں 


اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر کا پولیس نفری اور معاون سٹاف کے ہمراہ صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ اپنی موجودگی میں فروٹ اور سبزی کی بولیاں کروائی اور اس کے بعد سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی۔ قبل ازیں انھوں نے سینئر وٹنریری آفیسر نعیم احمد کالس کے ہمراہ سحری کے وقت ذبح خانہ کا دورہ کیا 


اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر نے اتوار چھٹی والے دن انوکھے انداز میں پرائس کنٹرول کی چیکنگ کی،شہر کے مختلف بازاروں میں پرائیویٹ گاڑی میں گاہک کے روپ میں دکانداروں سے اشیاء خریدتے رہے،ایس ایچ او سٹی وسیم نواز اورپولیس اہلکار بھی سادہ کپڑوں میں گاہک کے روپ میں ان کے ساتھ رہے۔پرائس کنٹرول کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے پر11 دکانیں سیل،5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 


وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں  آفیسران عوام کی بہتری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں جہاں پر مشکلات ہوں حکومت کو آگاہ کریں ہم عوام کے لیے دن رات حاضر رہیں گے اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں دفاتر میں آنے والے سائیلین کو جائز کام کے لیے چکر نہ لگوائے جائیں


صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ 05اگست2019کے بھارتی اقدامات کے بعد بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اور انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ خودبھارت میں مقیم اقلیتوں کو بھارتی حکومت کی طرف سے ناروا سلوک کا سامنا ہے