اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر نے اتوار چھٹی والے دن انوکھے انداز میں پرائس کنٹرول کی چیکنگ کی،شہر کے مختلف بازاروں میں پرائیویٹ گاڑی میں گاہک کے روپ میں دکانداروں سے اشیاء خریدتے رہے،ایس ایچ او سٹی وسیم نواز اورپولیس اہلکار بھی سادہ کپڑوں میں گاہک کے روپ میں ان کے ساتھ رہے۔پرائس کنٹرول کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے پر11 دکانیں سیل،5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا 

اسسٹنٹ کمشنرمیرپور سردار عبدالقادر نے اتوار چھٹی والے دن انوکھے انداز میں پرائس کنٹرول کی چیکنگ کی،شہر کے مختلف بازاروں میں پرائیویٹ گاڑی میں گاہک کے روپ میں دکانداروں سے اشیاء خریدتے رہے،ایس ایچ او سٹی وسیم نواز اورپولیس اہلکار بھی سادہ کپڑوں میں گاہک کے روپ میں ان کے ساتھ رہے۔پرائس کنٹرول کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصول کرنے پر11 دکانیں سیل،5 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جبکہ کئی کو بھاری جرمانے کیے،شہریوں کی جانب سے انتظامیہ کی اس طرح کی چیکنگ کرنے پر شہر میں دھوم مچ گئی۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر نے اتوار کے روز شہر میں انوکھے انداز میں پرائیویٹ گاڑی اورایس ایچ او سٹی تھانہ وسیم نواز اور پولیس کے اہلکاروں کی بھی سادہ کپڑوں کے ہمراہ رمضان المبارک میں اشیاء خورد ونوش کے معیاراورقیمتوں کی گاہک بن کر چیکنگ کی اور دکانداروں سے گاہکوں کے روپ میں اشیاء خریدتے رہے،دکانداروں نے بھی چھٹی کے دن عام گاہک سمجھ کر مقرر کردہ نرخوں سے زائد قیمتیں صول کیں جس پراسسٹنٹ کمشنر نے اپنا اصل روپ دکھایا اور خلاف ورزی کرنے پر 11 دکانیں سیل کردیں اور5دکاندار گرفتارکرلیے جبکہ کئی دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے۔بعدا زاں انہوں نے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں کسی بھی دکاندار کوخود ساختہ مہنگائی اور ناجائز منافع خوری نہیں کرنے دیں۔انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائے اس حوالے سے 24 گھنٹوں میں کسی وقت بھی چیکنگ کی جاسکتی ہے شہریوں کا بھی فرض ہے کہ انہیں جس جگہ سے بھی مقرر کردہ نرخوں سے زائد کوئی چیز خریدیں تو اس دکاندار کی اطلاع انتظامیہ کو دیں تاکہ اس دکانداروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore