اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر کا پولیس نفری اور معاون سٹاف کے ہمراہ صبح سویرے سبزی منڈی کا دورہ اپنی موجودگی میں فروٹ اور سبزی کی بولیاں کروائی اور اس کے بعد سرکاری ریٹ لسٹ جاری کی۔ قبل ازیں انھوں نے سینئر وٹنریری آفیسر نعیم احمد کالس کے ہمراہ سحری کے وقت ذبح خانہ کا دورہ کیا اور اپنی موجودگی میں جانوروں کو ذبح کروایا اورگوشت پر سرکاری مہر ثبت کروائی۔انہوں نے قصاب حضرات کو ہدایت کی کہ وہ گوشت کی فروخت سرکاری نرخوں کے مطابق ہی کریں سرکاری ریٹ سے زائد وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں تاجر اور قصاب حضرات خود زمہ داری کا احساس کریں اور لوگوں سے ناجائز منافع نہ کمائیں۔ناجائز منافع خوری کی دین اسلام میں بھی کوئی اجازت نہیں اور انتظامیہ نے بھی ناجائز منافع خوروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
