News & Updates

Take a break and read all about it

محکمہ اطلاعات کے تمام ضلعی دفاتر کو میڈیا کے جدید چیلنجزسے نبرد آزما ہونے کے لیے جدید سامان مہیا کر دیا گیا۔ محکمہ اطلاعات کے تمام ضلعی دفاتر اور رابطہ دفتر تعلقات عامہ راولپنڈی اب سوشل /ڈیجیٹل میڈیا پر حکومتی سرگرمیوں کو موثر انداز میں بروقت اجاگر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

آزادکشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے 9 ارب روپے سے زائد کی ریلیز سے ریاست میں ترقی کا پہیہ چلے گا جس سے مالی  مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی،ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ریاست میں ترقی کی راہ ہموار ہو گی۔تمام محکمے عوام کے خادم ہیں اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر عملدرآمد کی جانب اہم پیش رفت۔ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے ڈپٹی کمشنر آفس میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب عمل میں لا کر ضلعی انتظامیہ کیلئے عملی نمونہ پیش کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب کے بعد اس کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی۔