News & Updates

Take a break and read all about it

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے G-20کانفرنس کی صدارت کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے G-20کانفرنس کا انعقاد سرینگر میں رکھا وہ اس سے جو مفاد حاصل کرنا چاہتا تھاوہ تو حاصل نہیں کر سکابلکہ اس کے برعکس اسے اس کانفرنس کے سرینگر میں انعقاد کا نقصان ہواہے

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونیوالی دو روزہ G-20 ممالک کی کانفرنس کے انعقاد پر حکومت آزاد کشمیر کی اپیل پر ریاست بھر کی طرح نیلم میں بھی بھر پوراحتجاجی مظاہرے کیے گئے۔“یوم احتجاج“ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز آٹھمقام احاطہ کچہری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ضلعی انتظامیہ، سیاسی عمائدین، تاجر، وکلاء، صحافی، طلبہ اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ 

ممتاز کشمیری رہنماء میرواعظ محمد فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کو  ان کے یوم شہادت پر مقررین نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور جموں کشمیر لبریشن کمیشن نے شہید حریت رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں مشترکہ طور پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور برطانوی ممبر پارلیمنٹ مرزا خالد محمود نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے سرینگر میں ہونے والی G-20کانفرنس ناکام ہو گئی ہے کیونکہ چین نے واضح اور دوٹوک الفاظ میں اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ہے جبکہ دیگر ممالک بھی اس میں شرکت نہ کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ بھارت سرینگر میں G-20کانفرنس کے انعقاد سے دنیا کو یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں جبکہ حقیقت اس کے مغائر ہے