کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز (کمانڈر10کور)نے اپنے دست مبارک سے آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کلری اکبرآباد (ضلع بھمبر)کے مقام پر یادگار شہداء کا سنگ بنیاد رکھا اس موقع پر ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن،جی او سی جہلم (23 DV)میجر جنرل ندیم اشرف، بریگیڈیئر تحسین اکبر،میجر خرم برلاس،کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری شوکت علی،ڈی آئی جی پولیس میرپور ڈاکٹر خالد محمود چوہان،ڈپٹی کمشنر میرپور چوہدری امجد اقبال،ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال،ایس ایس پی بھمبر راجہ محمد اکمل خان،ڈائریکٹر ایڈمن ایم ڈی اے راجہ کلیم اللہ خان،ڈی ایف او بھمبر راجہ نعمان اکبر،صدر انجمن تاجراں راجہ خالد محمود،سابق پریس سیکرٹری راجہ حبیب اللہ خان اور اعلیٰ عسکری،انتظامی و سول سوسائٹی کے نمائندگان اور شخصیات بھی موجود تھیں۔اس خطہ میں یہ اپنی نوعیت کا اہم اور بڑا یادگار شہداء کی تعمیر کا منصوبہ ہے جس کابنیادی مقصد وطن عزیز کے لیے آزادکشمیر کے پانچ ہزار سے زائد شہداء کی قربانیوں کا اعتراف اور انھیں خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔شہداء کی یادگار کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی،پاکستان کے استحکام،تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور عالم اسلام کی سربلندی کے لیے خصوصی دعاکی گئی۔قبل ازیں ایک بچی نے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
