وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر عملدرآمد کی جانب اہم پیش رفت۔ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے ڈپٹی کمشنر آفس میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب عمل میں لا کر ضلعی انتظامیہ کیلئے عملی نمونہ پیش کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب کے بعد اس کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے احکامات پر عملدرآمد کی جانب اہم پیش رفت۔ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے ڈپٹی کمشنر آفس میں عملے کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب عمل میں لا کر ضلعی انتظامیہ کیلئے عملی نمونہ پیش کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بائیو میٹرک ڈیوائس کی تنصیب کے بعد اس کی پائلٹ ٹیسٹنگ بھی کی۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے جملہ محکمہ جات کے سربراہان سے اپنے ماتحت عملے کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجسٹریٹ صاحبان ضلع بھر میں پرائس کنٹرول اور گڈ گورننس کے حوالے سے وزیر اعظم کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے

Share This Post

More To Explore