ممبر آزادجموں وکشمیر قانونساز اسمبلی وصدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف نے پاک آرمی کی تنصیبات پر حملے کیے ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت ان کو ہدایات دے رہی تھی۔ یہ پاکستان کو شام بنانے کی سازش کا حصہ ہے 

ممبر آزادجموں وکشمیر قانونساز اسمبلی وصدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے کہا ہے کہ جس طرح تحریک انصاف نے پاک آرمی کی تنصیبات پر حملے کیے ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت ان کو ہدایات دے رہی تھی۔ یہ پاکستان کو شام بنانے کی سازش کا حصہ ہے جو کام دشمن 75سال میں نہیں کر سکے وہ تحریک انصاف کے لبادے میں چھپے دشمنوں نے کر دکھایا جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے بلوائیوں کے آرمی تنصیبات پر کیے جانے والے حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے منظم سازش کو ثابت کرتے ہیں اور یہ بین الاقوامی سازش کے مہرے ہیں اور عمران خان ان کا سرغنہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے مقدمہ میں گرفتار ہونے والے عمران خان کے لیے یہ رد عمل نہیں بلکہ عالمی سازش کا حصہ ہے اور مخصوص تنصیبات کو ہٹ کر کے دشمن کو خوش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی قیادت نے فوری ردعمل نہ دے کر بہترین حکمت عملی اپنائی اور ملک کو بڑے نقصان سے بچا لیا اور دوسری جانب عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت عوام کے سامنے بے نقاب ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ آج ڈاکٹر اسرار الحق اور حکیم سعید کی بات حرف بحرف درست ثابت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عدالتی قتل کیا گیا، محترمہ بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا،سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو سیاسی انتقام کے لیے 14 سال پابند سلاسل رکھا گیا لیکن انہوں نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور عمران خان 60 ارب کی کرپشن میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوتا ہے اور ملک کو تباہ کرنے کی بات کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سازش کی تحقیقات ہونی چاہیے اور اس کے پیچھے عالمی اسٹیبلشمنٹ اور اس کے تمام مہرے سامنے لائے جائیں اور نشان عبرت بنائے جائیں۔

Share This Post

More To Explore