وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری انوارالحق نے تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنماﺅں قائد حریت خواجہ عبدالغنی لون اور شہید ملت میر واعظ مولوی محمد فاروق کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کےلئے دی جانے والی قربانیاں کشمیری قوم کا اثاثہ ہیں ۔کشمیری قوم ان کے مشن کی آبیاری کےلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔ ان عظیم رہنماﺅں نے قابض بھارتی فوج کے سنگین مظالم کے خلاف آواز اٹھائی اور ساری زندگی کشمیریوں کی محکومیت کے خلاف جدوجہد میں گزاری ۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشمیری قوم کی قربانیوں کی وجہ سے کشمیریوں کی تحریک اب فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکی ہے ۔ کشمیریوں نے انسانی تاریخ کے اندوہناک مظالم سہے اور اپنے جذبے میں کمی نہیں آنے دی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ خواجہ عبدالغنی لون ایک منجھے ہوئے سیاستدان اور مفکر تھے جبکہ مولانا محمد فاروق ایک عالم دین اور شعلہ بیان مقرر تھے۔ دونوں شخصیات دو اندیش تھیں اور بھارت کی مکروہ چالوں سے آشنا تھیں ۔ وزیراعظم نے کہاکہ کشمیری قوم نے تحریک آزادی کےلئے جو قربانیاں دی ہیں اس کی مثال تاریخ انسانیت میں بہت کم ملتی ہے۔ کشمیری قوم کی یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انشاءاللہ بہت جلد بھارت کو کشمیر چھوڑنا پڑے گا ، دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق حق خودارادیت سے محروم نہیں رکھ سکتی۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
