ممتاز کشمیری رہنماء میرواعظ محمد فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کو ان کے یوم شہادت پر مقررین نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ اور جموں کشمیر لبریشن کمیشن نے شہید حریت رہنمائوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جموں کشمیر ہاوس اسلام آباد میں مشترکہ طور پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا۔ سیمینار سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر،آزادجموں و کشمیر کے سابق صدر سردار یعقوب خان ، محمد فاروق رحمانی، غلام محمد صفی، سید یوسف نسیم، فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی، محمد رفیق ڈار، محمد حسین خطیب،عبدالرشید ترابی, ،کشمیر لبریشن کمیشن کے ڈائریکٹر افسر خان، سردار نجیب الغفور خان اور دیگر نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کشمیریوں کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اپنے مادروطن پر غیر قانونی قبضے کو چیلنج کرنے پر بھارت کشمیری حریت رہنمائوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جموں و کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے تک اپنے شہدا ء کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام جدوجہد آزادی، ترقی اور محفوظ مستقبل کے لیے میر واعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ دونوں حریت رہنمائوں نے بھارت کی تمام سازشوں، جبر اور استبداد کے باوجود کشمیر کی آزادی کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ مقررین نے کہا کہ میر واعظ مولوی محمد فاروق نے اسلام کی تبلیغ کے لیے بہت محنت کی اور ان کی تعلیمات کشمیری عوام کی مذہبی، فکری اور نظریاتی تربیت کے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ عبدالغنی ایک چمکتا ہوا ستارہ تھے جو بھارت کے خلاف آزادی کی ایک موثر آواز اور سیاسی و سماجی میدان میں کشمیری عوام کے حقیقی رہنما بن کر ابھرے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی ایجنٹوں نے میر واعظ مولوی محمد فاروق کو شہید کیا جبکہ 21مئی 1990کو سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے میں شریک ہزاروں افراد پر بھارتی فورسز نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں70سے زائد افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسی تاریخ کو 2002میں خواجہ عبدالغنی لون کو بھی بھارتی ایجنسیوں کے ایجنٹوں نے شہید کردیا۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی فورسز کی دہشت گردی کے وہ دلخراش مناظر آج بھی کشمیریوں کے دلوں میں نقش ہیں۔ اس موقع پر شرکا ء نے کہا کہ شہید میر واعظ ایک عظیم مبلغ اور عالم دین تھے اور کشمیری عوام کی تعلیمی اور سماجی بہتری کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہید عبدالغنی لون ایک دانشمند اور نڈر رہنما تھے جنہوں نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی تشکیل میں خواجہ عبدالغنی لون کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جو قومیں اپنے نصب العین پر ثابت قدم رہیں انہوں نے ظالموں کو شکست دے کراپنا نصب العین حاصل کرلیا۔ سیمینار کے شرکاء نے جدوجہدآزادی کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا اور کشمیری عوام خصوصا نوجوانوں کی استقامت اور ثابت قدمی کو سراہا جو بھارتی ناجائز قبضے سے آزادی کے عظیم مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
