چیف جسٹس آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے ہائیکورٹ میں آن لائن کیسز کی سماعت کا افتتاح کر دیا۔آئی ٹی بورڈ آزادکشمیر کے زیراہتمام آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ ہیڈ کوارٹرز کوآزادکشمیر میں موجود تمام سرکٹ بینچ ہاء سے بذریعہ ویڈیو لنک منسلک کیا گیا ہے جس سے کوٹلی،میرپوراور راولاکوٹ میں موجود سرکٹ بینچز سے کیسز کی آن لائن سماعت کی جا سکے گی۔ افتتاحی تقریب ہائیکورٹ ہیڈ کوارٹرز مظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں ججز ہائیکورٹ جسٹس سید شاہد بہار،جسٹس محمد اعجاز خان اور جسٹس خالد رشید چوہدری میرپور سرکٹ سے بذریعہ ویڈیو لنک سینئر جج ہائیکورٹ جسٹس میاں عارف حسین اور راولاکوٹ سرکٹ سے ویڈیو لنک کے ذریعے جسٹس سردار لیاقت حسین شریک ہوئے۔چیف جسٹس اور معزز جج صاحبان نے کوٹلی،میرپور اورراولاکوٹ سے کیسز کی آن لائن سماعت بھی کی۔ افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال،ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر خالد رفیق،ممبر بارآزادجموں وکشمیر بار کونسل چوہدری شوکت عزیزایڈووکیٹ، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب ایڈووکیٹ موجود تھے جبکہ بذریعہ ویڈیو لنک میرپور،کوٹلی اور راولاکوٹ سے وائس چیئرمین بار کونسل راجہ ندیم خان ایڈووکیٹ،صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حامدر ضا ایڈووکیٹ، صدرکوٹلی بار سردار غلام مصطفیٰ ایڈووکیٹ اور صدر پونچھ بار سردار خالد محمود ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلا ء نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ نے کہا کہ آج عدلیہ کی تاریخ میں اہم دن ہے،جدید ٹیکناجی سے فاصلے سمٹ جائیں گے، اس سسٹم سے سرکٹ بینچ ہا ختم نہیں ہونگے بلکہ زیاد فعال اور متحرک ہوں گے۔ ای کورٹس کے تحت جو وکلاء اپنے کیسز کو آن لائن کرنا چاہیں گے اس لیے آپشن ہوگا، اس سلسلہ میں رولز بنائے گئے ہیں اور طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی بورڈ نیہائیکورٹ میں آن لائن کیسز کے آغاز میں بہت دلچسپی لی جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کورٹس کو مزید بہتر کررہے ہیں۔جج ہائیکورٹ جسٹس خالد رشید چوہدری نے کہاکہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی کاوشوں سے عدالت العالیہ میں آن لائن کیسز کی سماعت کا آغاز ہو ا جس پر ان کے شکرگزار ہیں۔ چیف جسٹس بحیثیت ٹیم کیپٹن اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لارہے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے ذریعے ریگولر کیسز سماعت کیے جائیں گے۔ وائس چیئرمین بار کونسل راجہ ندیم نے سرکٹ بیچ میرپور سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہائیکورٹ میں آن لائن کیسز کے آغاز پر وکلاء برداری چیف جسٹس کی شکرگزار ہے۔ عدلیہ کی تاریخ میں یہ اہم قدم سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ ممبر بار کونسل چوہدری شوکت عزیز نے کہاکہ آن لائن کیسز کی سماعت کے آغاز سے وکلاء اور سائلین دونوں کو سہولت میسر آئے گی، چیف جسٹس ہائیکورٹ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرپور بیچ سے ویڈلنک خطاب کرتے ہوئے صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سردار حامد رضا نے کہاکہ چیف جسٹس کو آن لائن سسٹم کے آغاز پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ صدر سینٹر بار ایسوسی ایشن راجہ آفتاب، صدر پونچھ بار ایسوسی ایشن سردار خالد محمود اور صدر کوٹلی بار ایسوسی ایشن سردار غلام مصطفی نے بھی اپنے خطاب میں آزادجموں وکشمیر ہائیکورٹ میں آن لائن سسٹم کے آغاز پر چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
