وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا کی کاوشوں سے آزادکشمیر میں انٹر پرینیور شپ کی سہولت کے لیے آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں ”فروغ کاروبار سہولت سیل“ (Entrepreneurship Facilitation Cell)کا قیام عمل میں آگیا۔ فروغ کاروبار وسہولت سیل سمیڈا (SMEDA) کے تعاون /اشتراک سے ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کو فروغ کاروبار میں پیشہ وارانہ معاونت کرے گا۔

وزیراعظم آزادکشمیر اور چیف سیکرٹری کی ہدایات کی روشنی میں مینجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز کارپوریشن عامر محمود مرزا کی کاوشوں سے آزادکشمیر میں انٹر پرینیور شپ کی سہولت کے لیے آزادکشمیر سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مرکزی دفتر میں ”فروغ کاروبار سہولت سیل“ (Entrepreneurship Facilitation Cell)کا قیام عمل میں آگیا۔ فروغ کاروبار وسہولت سیل سمیڈا (SMEDA) کے تعاون /اشتراک سے ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کو فروغ کاروبار میں پیشہ وارانہ معاونت کرے گا۔ جس کے تحت یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن، کامرس اور اکنامکس و فنی ادارہ جات، ٹیوٹا، انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فارغ التحصیل نوجوانوں کی سمیڈا، چیمبر آف کامرس اور ٹریڈ یونینز کے تعاون سے کاروباری امور میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ کاروبار میں جدت لانے اور جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے نئے کاروباری آئیڈیاز کو فروغ دیا جائے گا۔ سمال انڈسٹریز کی زیر نگرانی ”فروغ کاروبار سہولت سیل“ کے تحت جدید کاروباری نظریات کے حامل نوجوانوں کو قرضہ جات کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ایک نئی  ترقیاتی سکیم ”وزیراعظم روزگار سکیم“ مالی سال 2023-24میں شروع کیے جانے کی تجویز محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کی سطح پر زیر کار ہے۔ اس کے علاوہ آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں چیمبر آف کامرس، ٹریڈ یونینز اور سمیڈا کے اشتراک سے سیمینا ر کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

Share This Post

More To Explore