وزیراعظم  آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات پر”محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر آزاد کشمیر کے زیر انتظام یوتھ ٹیلنٹ پروگرام”کے تحت  تحصیل عباسپور میں ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا، ایک روزہ  ادبی و تخلیقی مقابلہ جات میں 60 طلبا و طالبات نے حصہ لیا،12 مختلف شعبہ جات میں مقابلے ہوئے

وزیراعظم  آزادکشمیرچوہدری انوارالحق کی خصوصی ہدایات پر”محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر آزاد کشمیر کے زیر انتظام یوتھ ٹیلنٹ پروگرام”کے تحت  تحصیل عباسپور میں ابتدائی مرحلہ مکمل ہوگیا، ایک روزہ  ادبی و تخلیقی مقابلہ جات میں 60 طلبا و طالبات نے حصہ لیا،12 مختلف شعبہ جات میں مقابلے ہوئے جن میں مقابلہ حسن قرآت تلاوت قرآن پاک،نعت پاک،اردو انگلش تقریری مقابلہ جات،شاعری، فوٹوگرافی،مقابلہ مصوری،ویڈیوگرافی کے دلچسپ مقابلہ جات ہوئے،
،یوتھ ٹیلنٹ پروگرام کی میزبانی  گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عباسپور اور تحصیل انتظامیہ کی انتظامیہ نیسرانجام دی،تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عباسپور سردار عمر فاروق تھیتقریب کے میزبانی ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹ یوتھ کلچر لقمان فاروق نے کی۔تقریب مین،پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چوہدری محمد کبیر،گوہر ایوب صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن،شوکت حسین شوکت اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر  عباسپور،تحصیل مفتی ضیاء الرحمن،مفتی عبداباسط،ارباب فیضی صدرمعلم،ایاز بزمی ریسکیو 1122 راولاکوٹ،پرائیویٹ سکول کے پرنسپل صاحبان،اور دیگر سرکاری ادارہ جات کے سٹاف اور طلبہ نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی نے بہترین انتظامات محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر کی اس کاوش کو سراہا۔،مقابلہ جات میں پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے 28طلباوطالبات کوشرکائنے خوب داد دی۔مقابلہ جات میں پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازاگیا،ججز کے فرائض محدوم شاہ ر ڈی ای او قاری خلیل ہارونی،میڈم فرحت،پروفیسر کاشف،ارباب فیضی،جاوید سحر،حافظ مقصود سیالوی ودیگر نے کی۔جملہ شرکاء اور طلبہ و طالبات نے محکمہ سپورٹس یوتھ کلچر،اور آزاد کشمیر گورنمنٹ کا شکریہ ادا کیا،اور اس طرح کے پروگرامات سالانہ بنیادوں پر منعقد کیے جانے کی تجویز دی۔

Share This Post

More To Explore