ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ / سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر پریس فاؤنڈیشن راجہ اظہر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں الوداعی تقریب سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات سید بشارت حسین کاظمی / چیئرمین یونین کونسل چڑکپورہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر اطلاعات امجد منہاس،ڈائریکٹر اطلاعات محمد بشیر مرزا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات سید آصف حسین نقوی،چیف فوٹو گرافر محکمہ اطلاعات ساجد نذیر، ایڈیٹر روزنامہ محاسب مظفرآباد سید آفاق شاہ، سابق وائس چیئرمین پریس فاؤنڈیشن / ایڈیٹر روزنامہ سیاست مظفرآبادسردار ذوالفقار علی، سینئر صحافی جاوید اقبال ہاشمی نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل چڑکپورہ سید بشارت حسین کاظمی نے کہا کہ میں نے راجہ اظہر اقبال کے ساتھ بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات / اسسٹنٹ سیکرٹری پریس فاؤنڈیشن اپنے فرائض سر انجام دیے ہیں، راجہ اظہر اقبال میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں جن کو بروئے کار لاتے ہوئے سال 2014 تا 2023 محکمہ اطلاعات اور پریس فاؤنڈیشن میں اصلاحات کیں جن کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دوران سروس اپنے علاقہ میں بہت سے رفاہی ادارے قائم کیے اور حلقہ انتخاب میں تعمیر و ترقی کے کئی منصوبہ جات مکمل کروائے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ ہم ان کی صحت اور زندگی کیلئے دعا گو ہیں۔

سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی فیصل ممتاز راٹھور،اپوزیشن لیڈر و ممبر اسمبلی چوہدری محمد یاسین،ممبر اسمبلی چوہدری محمد اسماعیل،ممبر اسمبلی سید بازل علی نقوی،ممبر اسمبلی محترمہ سحرش قمر،ممبر اسمبلی چوہدری محمد رخسار،ممبر اسمبلی محترمہ فرزانہ یعقوب کی جانب سے قراردادیں پیش کیں گئیں۔جنہیں متفقہ طور منظور کر لیا گیا۔
سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق کی زیر صدارت آزادجموں وکشمیر قانو ن ساز اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرا عظم و ممبر اسمبلی
