News & Updates

Take a break and read all about it

آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ تہذیب النساء کا پی آئی ڈی کمپلیکس مظفرآباد کا دورہ۔ نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ میں سیکرٹری اطلاعات کو محکمانہ بریفنگ دی گئی۔ ناظم تعلقات عامہ راجہ شاہد حسین، ناظم پریس انفارمیشن پبلیکیشن اینڈ پوٹو کول امجد حسین منہاس، ناظم سوشل و ڈیجیٹل میڈیا محمد بشیر مرزااور محکمہ کے آفیسران کی بریفنگ میں شرکت۔سیکرٹری اطلاعات نے پی آئی ڈی کمپلیکس میں نظامت اعلیٰ تعلقات عامہ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ 6 نومبر جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جس روز جموں میں دو لاکھ سے زائد کشمیری مسلمانوں کو شہید کر دیا گیا۔مہاراجہ ہری سنگھ،آر ایس ایس اور ہندو انتہا پسند تنظیمیں اس قتل عام میں براہ راست ملوث تھیں

وزیر صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر نثار انصر ابدالی کا وزارت کا قلمدان سنبھالنے بعد رورل ہیلتھ سنٹر کہوڑی مظفرآباد کا دورہ،وزیر صحت نے کہوڑی ہسپتال میں جدید لیبارٹری، الٹرا ساونڈاور ایکسرے پلانٹ کا افتتاح کیااورآر ایچ سی کہوڑی میں سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر انہیں ہسپتال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔ وزیر صحت نے رورل ہیلتھ سنٹر میں ملازمین کی حاضری اور ادویات کا سٹاک چیک کیا

آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے چیئرمین یونین کونسل چڑھان ریڑ بن ضلع باغ کے مستعفی ہونے کی بناء پر خالی ہونے والی نشست (چیئرمین یونین کونسل چڑھان ریڑبن) پر حسب تحریک سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی ضمنی انتخابات کے لیے الیکشن کمشنر بلدیات راجہ راشد محمود کو بطور اپیلانٹ اتھارٹی

آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ تمام محکمے مساوی اہمیت کے حامل اور تمام وزراء یکساں ہیں ۔جو کام کرتا ہے وہ نام پیدا کرتا ہے ،وزارت عظمی لوگوں کی امانت ہے اس بڑے منصب کو سادہ کلچر میں تبدیل کیا ہے تاکہ اپنے لوگوں کی خدمت کر سکوں ۔نوجوانوں کو آئی ٹی پر توجہ دینی چاہیے وزیر آئی ٹی سے بھی کہا ہے کہ اس سکلفل وزارت کے ذریعے نوجوانوں کو پروفیشنل بنائیں ۔زراعت و لائیو سٹاک پر توجہ دینے کی ضرورت ہے